12کیسز مزیدکارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

12کیسز مزیدکارروائی کیلئے  ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 158واں اجلاس ہوا ، مجموعی طور پر 38کیسز کی سماعت کی گئی 12کیسز پر ڈرگ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیوں پر مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

 21کیسز پر قانونی تقاضے پورے کرنے اور دوبارہ خلاف ورزی نہ دہرانے ، قوانین، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر تنبیہ جاری کی گئی۔ ایک کیس میں ایف آئی آر اندراج کر انے کی ہدایت ، 4کیسز پر سماعت آئندہ اجلاس تک موخر کرنے اور متعلقہ ریکارڈ دوبارہ طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سونیا ارشاد نے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں