چوک میں کھڑا ہونے سے روکنے پر تاجروں پر حملہ

چوک میں کھڑا ہونے سے روکنے پر تاجروں پر حملہ

گولیاں اور پستول کے بٹ لگنے سے 5افراد شدید زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوک میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر 13افرد نے دکانداروں پر حملہ کر دیا ،شدید فائرنگ بھی کی گئی ،گولیاں اور پستول کے بٹ لگنے سے 5افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مغل چوک کے رہائشی عادل ،اویس ،وقار ،حارث اور جاوید وغیرہ نے اوباش نوجوانوں کو چوک میں کھڑا ہونے سے منع کیا تو اسلحہ سے لیس اسامہ ،ابوبکر،تنویر ،رحمن ،ذیشان ،حارث ،بابر ،وقاص اور سکندر وغیرہ دکانداروں پر حملہ آور ہو گئے اور چوک میں شدید فائرنگ کی اور دکانداروں کو ذدوکوب کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں گولیاں اور پستول کے بٹ لگنے سے عادل ،اویس ،جاوید ،وقار اور حارث شدید زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں