2گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ‘پو لیس آنے پر فرار

2گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ‘پو لیس آنے پر فرار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میرے والا میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس سے خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر ذوالفقار علی تارڑ انچارج پولیس چوکی حیدری چوک، پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے پولیس کو دیکھتے ہی دونوں گروپوں کے ملزم فرار ہو گئے ‘پولیس نے دونوں گروپوں کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں