پیپلز پارٹی کا میٹرو منصوبہ بغیر منصوبہ بندی شروع کرنیکا الزام

پیپلز پارٹی کا میٹرو منصوبہ بغیر  منصوبہ بندی شروع کرنیکا الزام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صغیر بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغیر مناسب منصوبہ بندی میٹرو منصوبہ شروع کیا گیا جو شہریوں کیلئے درد سر بن گیا۔

کھدائی سے پہلے سڑک کو چوڑا کیا جانا چاہیے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے ،جلد بازی میں ایسے اقدامات نہ کئے جائیں کہ لوگوں کی تکلیف میں اضافہ ہو۔ اندرون شہر سڑک کی کھدائی سے پہلے درختوں کی بحفاظت منتقلی اور جی ٹی روڈ کو کھلا کیا جائے تاکہ ٹریفک مسائل اور عوام کی تکلیف کم ہوسکے ۔ اس موقع پر رانا محمد حنیف ، ملک بھٹو ، مرزا سعید ودیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں