بسنت پر جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار حکمران ہونگے :میاں عبدالرؤف
پھالیہ (نامہ نگار )قائمقام امیر جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ حکومت کا بسنت منانے پر اصرار عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بسنت کے نام پر بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور اب ایک مرتبہ پھر اس خونی کھیل کو شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام سیاسی غیر سنجیدگی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کا واضح ثبوت ہے ۔میاں عبدالرؤف نے کہا کہ تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود جانی و مالی نقصان کا خطرہ برقرار رہے گا، جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔