گجرات :چائلڈ پروٹیکشن کی انسداد بیگری مہم‘15بچے تحویل میں لے لئے

گجرات :چائلڈ پروٹیکشن کی انسداد  بیگری مہم‘15بچے تحویل میں لے لئے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، متعدد بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔۔۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے جی ٹی ایس چوک، گلزار مدینہ روڈ، سروس موڑ، کچہری چوک، سائیں راجہ پھاٹک سمیت دیگر علاقوں میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی کی ۔ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا۔گجرات میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی میں 15بچوں کو ریسکیو کیا گیا جنہیں مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں