مری ،پٹرول چوری کی کوشش ناکام ،فائرنگ سے باپ، بیٹا زخمی
مری (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں کاکڑائی ڈھوک جسوال میں مبینہ طور پر پٹرول چوری کی کوشش کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قدیر اور ان کا جوان بیٹا آکاش شدید زخمی ہو گئے۔۔۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے پٹرول چوری کر رہے تھے کہ اہل خانہ کے جاگنے پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔