تحریک اہلسنت حافظ آباد کے عہدیداروں کی حلف برداری
تحریک محبت رسول ؐ کو عام کرنے اور اسوئہ رسول ؐ کی ترویج کی جدوجہد :پیر ضیا اﷲ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )تحریک اہلسنت ضلع حافظ آباد کی سٹی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سٹی صدر علامہ نعمان حیات چشتی اور سٹی جنرل سیکرٹری علامہ حافظ فیض رسول قمر نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔تقریب کی صدارت تحریک اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر پیر ضیا اﷲ قادری نے کی ،صوبائی صدر تحریک اہل سنت پاکستان صاحبزادہ عطا اﷲ رضوی نے کابینہ سے حلف لیا۔
تقریب میں علما کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ شہر یوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پیر ضیا اﷲ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اہلسنت پاکستان میں نفرتوں کے خاتمے ، دلوں کو جوڑنے اور معاشرے میں محبت و رواداری کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک محبتِ رسول ؐ کو عام کرنے اور اسوئہ رسول ؐ کی عملی ترویج کی جدوجہد ہے ۔ حلف اٹھانے والوں میں علامہ نعمان حیات چشتی (صدر) ، علامہ حافظ فیض الرسول قمر (جنرل سیکرٹری)، علامہ حسن دلاور (نائب صدر)، علامہ عمران (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، بوٹا قادری (انفارمیشن سیکرٹری) اور حافظ عابد حسین (ناظمِ تبلیغ) شامل ہیں۔