حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11فوڈ یونٹس کو جرمانے
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس اور کاروباری مراکز کی انسپکشن کی۔
مجموعی طور پر 80 مقامات کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 38 کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ، جرمانوں کی مجموعی رقم 99 ہزار 500 روپے رہی۔کارروائی کے دوران 2 کلو مضرِ صحت خورونوش تلف کی گئیں۔