ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات
بعض علاقوں میں نصب لائٹس بھی خراب، شہریوں کے نالوں میں گرنے کے واقعات
موترہ(نامہ نگار )شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھرمیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں اور جن علاقہ میں سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں ان کی طرف انتظامیہ نے توجہ نہیں دی اور وہ عرصہ دراز سے خراب پڑی ہوئی ہیں رات کے وقت پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو اندھیرے کے باعث کچھ نظر نہیں آتا ،عشا اور فجر کی ادائیگی کے وقت بزرگ علاقہ مکین گلیوں میں موجود نالوں اور گڑھوں میں گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’ کمشنر گوجرانوالہ‘ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فوری اصلاح وا حوال کا مطالبہ کیاہے ۔