یوم یکجہتی کشمیر پر دوستانہ فٹ بال میچ گوجرانوالہ وائٹ نے جیت لیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ گوجرانوالہ وائٹ نے گوجرانوالہ گرین کو شکست دے کر جیت لیا ۔
پیپلز کالونی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں نے 60منٹ کے دو ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے ہاف میں گوجرانوالہ وائٹ نے گوجرانوالہ گرین کے خلاف گول کرکے میچ ایک صفر سے جیت کر میدان مار لیا، اس موقع پر شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے ،میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خاں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں یونیفارم، جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔