انسانی سمگلنگ ،جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ذریعے ایف آئی اے کو عالمی معیار پر لایا جائیگا ڈی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کا ایف آ ئی اے گوجرانوالہ زون کا دورہ ، دفاتر کا معائنہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایف آئی اے کو گوجرانوالہ زون کی مجموعی کارکردگی، زیر التوا مقدمات اور جاری کریک ڈائون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے زیر التوا انکوائریاں اور مقدمات فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کیں ،کرپشن، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور جعلی ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ذریعے ایف آئی اے کو عالمی معیار پر لایا جائے گا۔ ڈی جی نے کہا کہ ادارے میں جدید اصلاحات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ملازمین کی پروموشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا۔ایف آئی اے کے قابل افسران ادارے کا سرمایہ ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے دورے کے دوران ایف آئی اے کی گوجرانوالہ زون اور ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ کی عمارتوں اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔دستیاب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے نے اس ارادے کا اظہار کیا کہ انسانی سمگلنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث تمام مکروہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔