رورل ہیلتھ ڈسپنسری کی جگہ ریڑھی بازار قائم کرنے پر غور
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گورنمنٹ رورل ہیلتھ ڈسپنسری سمبڑیال جو پرانا سول ہسپتال کے نام سے جانی جاتی ہے اس کی خستہ حالی اور سہولیات کے فقدان کو بہتر کرنے کی بجائے سمبڑیال انتظامیہ و اسسٹنٹ کمشنر مبینہ طورپر اسکو ختم کر کے یہاں ریڑھی بازار قائم کرنا چاہتے ہیں
،سیالکوٹ لاری اڈہ سے سوہدرہ موڑ تک 35 کلو میٹر کے ایریا میں گورنمنٹ کا یہ واحد ہسپتال ہے۔اس وقت اس ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں، حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جانے سمیت پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔