راہوالی:نشے میں دھت شخص کی گھر گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش
راہوالی(نمائندہ دنیا )نشے میں دھت نوجوان کی خاتون کے کمرے میں گھس کر زیادتی کی کوشش ،
ایک سا تھی دروازے پر کھڑا رہا ، منڈیالہ وڑائچ کی رہائشی خاتون بچوں کے ہمراہ کمرے میں موجود تھی کہ ونیہ والا کا علی رضا رات 12بجے شراب کے نشے میں دھت ہوکر برہنہ حالت میں کمرے میں داخل ہوگیااور زیادتی کی کوشش کرنے لگا جبکہ ایک ساتھی مقصود احمد دروازے کے باہر کھڑا رہا، شور پر علی رضا اور مقصود احمد فرار ہو گئے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔