کامونکے :ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2افراد جاں بحق

  کامونکے :ٹریفک حادثات میں  نوجوان سمیت 2افراد جاں بحق

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ امیر افضل کا 27سالہ محمد زبیر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ میونسپل کمیٹی دفتر کے قریب خچر ریڑھا سے ٹکرا گیا، شدید زخمی ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ٹبہ محمد نگر کا 65 سالہ محمد خطیب تولیکی روڈ عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور اور خچر ریڑھا چلانے والے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں