گجرات:ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2کانسٹیبل ‘عورت گرفتار

گجرات:ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2کانسٹیبل ‘عورت گرفتار

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)تھانہ لاری اڈا کے علاقہ میں ہونے والی رابری کی واردات ٹریس، پو لیس لائن میں تعینات 2پولیس کانسٹیبل اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ،

 ملزموں نے اسلحہ کے زور پر گورالی کے رہائشی نوید احمد سے 10ہزار روپے چھینے تھے ۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر فواد سلیم کی سربراہی میں ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران کانسٹیبل زوہیب ریاض، کانسٹیبل رفاقت علی اور زینب عرف زینی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزموں سے مالِ مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ،محافظوں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے کالے بھیڑے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ملزموں کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو عام جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ہوتا ہے اور گجرات پولیس میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں