گجرات شہر کو بارشوں میں ڈوبنے سے بجانے کیلئے واسا کی تیاریاں

گجرات شہر کو بارشوں میں ڈوبنے  سے بجانے کیلئے واسا کی تیاریاں

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)واسا گجرات کی مون سون سے قبل تیاریاں جاری ہیں ،شہر کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے نئی ڈرین کیلئے سروے کیا گیا

،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کا صدر بار فدا حسین سمیت وکلا برادری کے ہمراہ جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کا دورہ، جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 1 کلومیٹر طویل نئی ڈرین کی تعمیر ہوگی ،نئی ڈرین کی 10فٹ چوڑائی اورگہرائی7 فٹ ہوگی جس کا مقصد بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانا اور شہری آبادی کو مون سون کے دوران زیرِ آب آنے سے بچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں