کیتھولک چرچ گراؤنڈ فرا نسس آباد میں فیملی پلاننگ میلہ

کیتھولک چرچ گراؤنڈ فرا نسس آباد میں فیملی پلاننگ میلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیراہتمام پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت کیتھولک چرچ گراؤنڈ فرا نسس آباد میں ایک روزہ ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیاگیا

جس کی صدارت فادر شکیل عنایت نے کی۔میلہ میں افضل چودھری ڈپٹی ڈائریکٹر اور سلمان الرشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بطور خاص لاہور سے شرکت کی۔ میلہ میں فیملیز نے بچوں سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیملی پلاننگ آگاہی سٹال کے علاوہ عوام کی دلچسپی کیلئے تفریحی سٹالز بھی لگائے گئے جس میں خاص طور پر مہندی چوڑی سٹال،بیوٹیشن سٹال اور کھانے پینے کے بے شمار پوائنٹس فیملیز کیلئے انٹرٹینمٹ کا باعث بنے ۔ لوگ میلہ میں پیش کئے گئے پاپ و فوک میوزک، میجک شو، ڈھول پرفارمنس اور موٹو پتلو کریکٹر سے خوب لطف اندوز ہوئے میلہ میں فیملی گیمز، میوزیکل چیئر،کوئزمقابلے اور دیگر تفریحی مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیاگیا اور فیملیزاور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے ، صحت مند پڑھی لکھی ماں اور پڑے لکھے معاشرے کی بنیاد فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند، متوازن اور خوشحال خاندان ہی ملک وقوم کی ترقی کی راہ ہموار کرسکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں