سچ کا ساتھ دینا ہی حقیقی صحافی کی پہچان ہے :احسن قادری
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر احسن رضا قادری نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی پوری انسانیت کیلئے عملی نمونہ ہے ۔ آپ ؐمہمان کا عزت و احترام کرتے ، خود خدمت فرماتے اور بیمار و کمزور مہمان کا خاص خیال رکھتے تھے ۔ یہ مہمان نوازی اخلاق اور انسان دوستی کی اعلیٰ مثال ہے ۔ مولانا پیر احسن رضا قادری نے کہا کہ خبر ایک امانت ہے۔، امانت کی درست ادائیگی ہی صحافت ہے ،مشکل وقت میں سچ کا ساتھ دینا ہی حقیقی صحافی کی پہچان ہے ۔ عشائیے میں پریس کلب کے صدر تنویر احمد بٹ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔