قومی یکجہتی ،اداروں کی مستعدی دہشتگردوں کو ناکام بنا دیگی :کمشنر

 قومی یکجہتی ،اداروں کی مستعدی دہشتگردوں کو ناکام بنا دیگی :کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر نوید حیدر شیرازی اور آر پی او خرم شہزاد حیدر نے اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں ہونے والے دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے یکجا ہو کر مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں ،ایسے افسوسناک واقعات معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوتے ہیں مگر قوم کی یکجہتی اور اداروں کی مستعدی ان عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر دفتر میں ڈوثرنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد بھی ہمراہ تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق،اے سی آر محمد فرقان،ممبران امن کمیٹی مولانا خالد حسن مجددی ،محمد یوسف کھوکھر،محمد سعید احمد صدیقی ،کاظم علی شاہ، خطیب اوقاف حافظ شاہد فاروق ،پروفیسر شہزاد لارنس کے علا وہ ہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے ۔کمشنر نے واضح کیا کہ حساس مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ، انٹیلی جنس شیئرنگ کا بروقت نظام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہم آہنگی امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ نوید حیدر شیرازی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں