موٹرسائیکل پرون ویلنگ کرنیوالا منچلا حوالات بند ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے شہری کو سرکاری مہمان بنا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اقبال سٹیڈیم کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے شہری کو قابو کرلیا جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثات کی وجہ بن سکتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔