دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:ممبر قومی اسمبلی

 دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:ممبر قومی اسمبلی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہدا اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے اپنے ڈیر ے پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلال فاروق تارڑ نے مسلم لیگی رہنما عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ اور اعجاز بھٹی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خودکش حملہ کے شہدا کو اللہ پاک کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پنجاب حکومت باعزت طریقے سے عوام کی مدد کرے گی کسی کو لائن میں نہیں لگایا جائے گا لوگوں کی تضحیک نہیں ہونے دی جائے گی مستحقین کو ڈائریکٹ امداد دی جائے گی۔بجلی کی بندش اور بے جا پرمٹ کا سلسلہ عوامی شکایات پر رمضان المبارک میں محدو کیا جائے گا اور اسے تین روز سے کم کر کے ایک روز تک لایا جائے تا کہ لوگوں کو اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں