موٹر سائیکل سوار سٹی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سیالکوٹی پھاٹک کے قریب سٹی فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔
گوجرانوالہ کے معروف فوڈ برانڈ کا مالک عبدالرحمن موٹر سائیکل پر جا رہا رہا تھا کہ سیالکوٹی دروازہ کے قریب فلائی اوور سے موٹر سائیکل سمیت نیچے گر گیا اور شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ چند ہفتوں کے دوران اس مقام سے شہری کے گر کر جاں بحق ہونے کا دوسرا واقعہ ہے جس سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ، شہریوں نے انتظامیہ سے جائزہ لینے ،حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔