سمبڑیال :دکانیں ‘ مارکیٹیں کھلی رہیں ‘ٹریفک چلتی رہی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اپوزیشن کی طرف سے دی گئی شٹرڈاؤن ،پہیہ جام ہڑتال بری طرح ناکام ،سمبڑیال وگرد و نو ا ح میں دکانیں ، مارکیٹیں اورجی ٹی روڈ ٹریفک رواں دواں رہی ،پی ٹی آئی کی طر ف سے کوئی احتجاجی ریلی یا احتجاج ریکارڈ نہیں کر ایا گیا۔
اپوزیشن کی طرف سے 8فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن ،پہیہ جام ہڑتال بری طرح ناکام ہوگئی ،سمبڑیال وگردونواح میں دکانیں بالخصوص سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی کا پلازہ بھی کھلا ہواتھا اس سے ملحقہ مارکیٹیں ،مین بازار، تاج سنٹر ، وقارکلاتھ ہاؤس، طیب سنٹر ،مین بازار، انارکلی بازارسمیت تمام دکانیں کھلی رہیں اور سیالکوٹ وزیر آباد روڈ جی ٹی روڈ ،ڈسکہ روڈ، ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تھی ،پی ٹی آئی کی طر ف سے کوئی احتجاجی ریلی واحتجاج ریکارڈ نہیں کر ایا گیا۔