ہیمو فیلیا مریضوں کو سہولیات کی فراہمی سے سکون ملتا ہے :راحیلہ اشرف

ہیمو فیلیا مریضوں کو سہولیات کی فراہمی  سے سکون ملتا ہے :راحیلہ اشرف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیا ویلفیئر آرگنائز یشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ معاشرے میں رہتے ہوئے ہمیں فلاحی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے آپس میں پیار و محبت کی فضا قائم ہوتی ہے ،

 دکھی انسانیت سے الفت کی بدولت دنیا اور آخرت میں کامیابی اور کامرانی ملے گی،دوسروں کے لئے صلہ رحمی اور شفقت کے جذبات رکھیں،اﷲ آپ سے راضی ہو گا، ہیمو فیلیا مریضوں کو سہولیات کی فراہمی سے دل کو سکون ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں مراد ارشد کو ملاقات کے دوران ہیمو فیلیا مریضوں کو فراہم کی جانیوالے سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں