70 فیصد پلانٹ خراب شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

70 فیصد پلانٹ خراب شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر80واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ،غفلت کی وجہ سے 50سے زائد خراب ، متعدد کی ٹو نٹیاں خراب ،فلٹر بھی ناکارہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے شہری پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جن میں سے 70فیصد خراب ہو چکے ہیں۔شہری مخیر حضرات کی جانب سے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف مقامات پر80 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے لیکن انتظامی غفلت اورلاپروا ئی کی وجہ سے 50سے زائدپلانٹس خراب ہو گئے ہیں اورمتعدد کی ٹونٹیاں غائب ہیں ۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور وقت پر فلٹر تبدیل نہ ہونے کے باعث شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔موسم گرما کی آمد آمد ہے جس میں پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔سرکاری پلانٹس خراب ہیں شہری مخیر حضرات کی جانب سے لگائے پلانٹس سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ،انتظامیہ کو چا ہیے کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے ،خراب پلانٹس کو فعال بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں