مرالی والہ میں پٹاخوں سے منع کرنے پر میاں بیوی پر تشدد

 مرالی والہ میں پٹاخوں سے منع  کرنے پر میاں بیوی پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والہ میں پٹاخوں سے منع کرنے پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نواحی علاقہ مرالی والہ میں زرک بلوچ گلی میں پٹاخے چلا رہاتھا جس کا شور اوردھواں گھر میں آنے پر زاہد ہ نے منع کیا تو ملزم نے خاتون کوگالیاں دیں تھپڑ مارے اس کا خاوند امجد چھڑانے آیا اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں