وزیرآباد:جی ٹی روڈ پر این او سی فیس میں کمی ، 40ہزار روپے مرلہ مقرر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا کاشف سے میاں صبیح الرحمن سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس وزیرآباد ، مسلم لیگی رہنما میاں چاند اور ذیشان یوسف اوپل نے ملاقات کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ حکومت نے جی ٹی روڈ پر این او سی فیس میں نمایاں کمی کر دی جو پہلے ایک لاکھ روپے فی مرلہ تھی، اب کم کر کے 40ہزار روپے فی مرلہ کر دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ این او سی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان اور قابلِ عمل بنایا جائے تاکہ کاروباری افراد قانونی دائرے میں آ سکیں اور بزنس کمیونٹی کو سہولت ملے۔