لدھیوالہ:ڈاکوئوں نے میاں بیوی اور کار سوار کو لوٹ لیا
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)لدھیوالہ راجباہ روڈ پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے طلائی زیورات اور رقم لوٹ لی، دیگر وارداتوں میں موٹر سائیکل ،بھینسیں ، موبائل فون ، رقم و دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ کوٹ اسحاق کا رہائشی محمد یوسف سلطانی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پرمدوخلیل سے گھر جا رہا تھا کہ راجباہ روڈ پر بھٹہ خشت کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر طلائی کانٹے اور12ہزار روپے لوٹ لئے ،کار سوار عمر فاروق سے مدوخلیل روڈ پر 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون اور82 ہزار روپے لوٹ لئے ، لدھیوالہ کے محلہ پھلا والا کا رہائشی محمد صابر اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوا تھا کہ چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر الماری سے ڈیڑ ھ لاکھ روپے ، طلائی کانٹے ،استری اور ملبوسات چوری کر لئے ، محلہ حسن ٹاؤن میں چچا کے گھر ملنے آئے وارث علی اور بکھڑیوالی والی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے ابو ہریرہ کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،محلہ پھلا والا میں جمشید کے ڈیرے سے دو بھینسیں چوری ہو گئیں ،مدوخلیل سے چور امان اﷲ کی د کان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے سگریٹ اور رقم لے گئے ۔