سکول سربراہوں ، پر نسپلز اور اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ اور وز پبلشر لاہور کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ضلع بھر کے سکول سربراہان، پرنسپلز اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ورکشاپ کی صدارت صدر جیپس پروفیسر ڈاکٹرشیخ زبیر سعید نے کی،تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل عاصم رفیق،سینئر نائب صدر حافظ عمران یعقوب، جنرل سیکرٹری جیپس احمر مصطفیٰ بھٹی،وائس چیئر مین سپریم کونسل،چودھری رضوان، ڈائریکٹر وز پبلشر جواد طاہر اور معروف تعلیمی ٹرینر سعدیہ سعید سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔