چیمبر آف کامرس کے وفد کی ڈسٹرکٹ بارکے عہدیداروں سے ملاقات
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر رانا فرحان علی خاں جنرل سیکرٹری حق نواز ہنجرا اور دیگر نو منتخب عہدیدار وں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ رانا فرحان اور حق نواز ہنجرا نے کہا کہ بار اور چیمبر مل کر عوام اور کاروباری و قانونی برادری کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔