سیالکوٹ میں 32 رمضان نگہبان دسترخوان لگائے جائیں گے

 سیالکوٹ میں 32 رمضان نگہبان  دسترخوان لگائے جائیں گے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں 32 رمضان نگہبان دسترخوان لگائے جائیں گے۔۔۔

 جہاں پر روزانہ 8 ہزار افراد کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے افطاری کا مفت انتظام کیا جائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں