سیالکوٹ : چاول 300، دال چنا کی قیمت 220 روپے کلو مقرر
بیسن 210، ماش 380، سیاہ چنے 210، سفید215، مونگ 350 روپے کلو ہوگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔اجلاس میں طے پانے والی قیمتوں کے مطابق چاول باسمتی نیا سپر کا نرخ 300 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا۔ دال چنا باریک کی قیمت 190 روپے فی کلو گرام جبکہ دال چنا موٹی 220 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔ دال ماش دھلی ہوئی 380 روپے فی کلو گرام اور بغیر دھلی 340 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگی۔ دال مونگ کی قیمت 350 روپے فی کلو گرام اور دال مسور موٹی 205 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔
اسی طرح کالا چنا موٹا 210 روپے فی کلو گرام اور سفید چنا (5.6 ایم ایم) 215 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جائے گا۔ بیسن 210 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔ دیسی روٹی کی قیمت 100 گرام فی روٹی کے حساب سے 14 روپے مقرر کی گئی۔ مٹن کا نرخ 1800 روپے فی کلو گرام جبکہ بیف کی قیمت 900 روپے فی کلو گرام طے کی گئی۔ دودھ 170 روپے فی لٹر اور دہی 180 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ آٹا، گھی اور چینی کی قیمتیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مقرر ہوں گی جبکہ سبزیوں، پھلوں،چکن، انڈوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹیاں تعین کریں گی۔