سمبڑیال :زیر تعمیر مکان میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش،ملزم فرار

 سمبڑیال :زیر تعمیر مکان میں لڑکی  سے زیادتی کی کوشش،ملزم فرار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )زیر تعمیر مکان میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش ،شورمچانے پر ملزم فرار ہو گیا ۔

 موضع نشترآباد کی رہائشی بشریٰ بی بی کی 12سالہ بیٹی (ز) ہمسائی کے گھر سے کتاب لے کر گھر آرہی تھی کہ گلی میں موجود ابوبکر پکڑ کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اورزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا ،تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں