پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں گرلز سپورٹس گالا کا آغاز
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں گرلز سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے افتتاح کیا،
پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد ریاض و اساتذہ بھی موجود تھے ۔افتتاح کے موقع پرخوبصورت لباس میں ملبوس طالبات نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ،بینڈ کی دھنوں میں مارچ پاسٹ کی شرکا نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔ طالبات نے رسہ کشی،100 میٹر ریس،چاٹی ریس،بوری ریس، کرکٹ، فٹسل،اور دیگر مختلف گیمز میں حصہ لیا۔