عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن:ڈی پی او حافظ آ باد
عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن:ڈی پی ااوپن ڈور پالیسی سے عوامی مسائل میں کمی ہو رہی:کامران حمید کی صحافیوں سے گفتگو و حافظ آ باد
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )میرے دروازے عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی سے عوام کے مسائل میں کمی ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں کے صدر اور سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس ارائیں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سنگین جرائم میں کافی حد تک کمی آچکی ہے اور پولیس چھوٹے جرائم پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر معاشر ے سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع ناممکن ہے ،عوام کو بلا خوف وخطر جرائم کی نشاند ہی کرنی چا ہیے ان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ شریف شہریوں سے عزت احترام سے پیش آیا جائے تاکہ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو ۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے تھانوں میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے ۔