بلال تارڑ نے محکمہ تعلیم کے افسروں تبادلے منسوخ کرا دئیے

بلال تارڑ نے محکمہ تعلیم کے افسروں تبادلے منسوخ کرا دئیے

بلال تارڑ نے محکمہ تعلیم کے افسروں تبادلے منسوخ کرا دئیے سی ای او اختر علی کی خدمات محکمہ تعلیم کے سپر د جبکہ2 افسروں کو تبادلہ کیا گیا تھا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ وزیرآباد اختر علی خان سمیت محکمہ تعلیم کے دو افسر وں کے ہونے والے تبادلے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے منسوخ کرا دئیے ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد اختر علی خان کی خدمات محکمہ تعلیم کے سپر دکر دی گئی تھیں ان کے ساتھ ساتھ ضلعی ایجوکیشن آفیسر محمد اظہر اقبال کو گجرات جبکہ معین احمد کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا تھا جس پر وزیرآباد کے شہریوں کی جانب سے شدید رد عمل پر رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اختر علی خان سمیت دیگر افسر وں کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کروا د ئیے ۔ شہریوں نے بلال فاروق تارڑ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ وزیرآباد ضلع کو مکمل فعال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور بیرسٹر بلال فاروق تارڑ سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹیو آفس کے اکاؤنٹس کو بھی بحال کروائیں تا کہ اس دفتر کے افسران اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر فنڈز کے لیے مختاجی ختم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں