شہر میں تمام فینسی لائٹس کو مکمل فعال کر نے کا حکم
شہر میں تمام فینسی لائٹس کو مکمل فعال کر نے کا حکم جناح پارک میں واکنگ ٹریک کو اتوار تک مکمل کیا جائے :منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی شاہد عباس جوتہ نے شہر کے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری اور آئندہ ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عزیز کراس فلائی اوور کے نیچے پیٹونیا کے پھول فوری طور پر لگائے جائیں اور شہر بھر میں نصب تمام فینسی لائٹس کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے ۔انہوں نے لیڈیز پارک پیپلز کالونی میں بینچز کو فوری رنگ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے موقع پر خوبصورت لائٹنگ سٹرکچر پسرور روڈ، سیالکوٹ روڈ اور دستگیر چوک میں نصب کیے جائیں گے ۔انہوں نے جناح پارک میں واکنگ ٹریک کے کام کو اتوار تک مکمل کرنے کا حکم د یا۔