خاتون سے شاد ی کیلئے شوہر پر قاتلانہ حملہ ، 2شوٹر گرفتار

خاتون سے شاد ی کیلئے شوہر پر قاتلانہ حملہ ، 2شوٹر گرفتار

بیرون ملک مقیم افتخار عرف کالی نے ریحان کوقتل کرانے کیلئے 2شوٹر ہائر کئے پو لیس نے کیمروں کی مدد سے طیب اور ثقلین کو گرفتارکرکے اسلحہ برآ مد کرلیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)کار سوار پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، شہری محفوظ رہا ۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم افراد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فاضل چوک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار سوار شہری ریحان کو قتل کرنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ اس دوران گاڑی پر فائر لگے اور شہری ریحان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہا۔قائم مقام ڈی پی او سیالکوٹ حسیب راجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی سربراہی میں ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے پولیس ٹیم کی مدد سے 100 سے زائد کیمرے چیک کئے اور ملزموں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی اور ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین سورس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے دونوں شوٹروں کو بیرون ملک میں مقیم افتخار عرف کالی نے ہائیر کیا جو شہری ریحان کی بیوی سے شادی کرنے کی خواہش رکھتا تھا۔ اس نے ریحان کو قتل کر انے کی کوشش کی تاکہ اسکے مرنے کے بعد اسکی بیوی سے شادی رچا سکے ۔ مقامی پولیس نے وقوعہ میں ملوث دونوں ملزموں طیب امجد اور ثقلین سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں