اتھلیٹ کانسٹیبل طیب گوہر اوربا صلاحیت طالبہ مریم عمران سے آر پی او کی ملاقات
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع گجرات کے اتھلیٹ پولیس کانسٹیبل طیب گوہر اور ہیڈ کانسٹیبل عمران اللہ کی بیٹی مریم عمران کو آر پی او آفس میں مدعو کیا۔
آر پی او نے طیب گوہر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ میں 3 ہزار میٹر ، 5 ہزار میٹر اور 10 ہزار میٹر دوڑ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں 3 گولڈ میڈلز حاصل کر کے نہ صرف گوجرانوالہ ریجن پولیس بلکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ طیب گوہر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔آر پی او مریم عمران کی غیر معمولی ادبی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ مریم عمران جو کہ اے لیول کی طالبہ ہیں، کے شعری مجموعے (The Dying Lark) کو اے لیول کے معیار کے مطابق غیر معمولی ادبی تخلیق قرار دیا گیا۔ آر پی او نے مریم عمران کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور تعلیمی و ادبی میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔