نوشہرہ ورکاں :تنخواہوں میں کٹوتی پر عملہ صفائی کا احتجاج
نوشہرہ ورکاں :تنخواہوں میں کٹوتی پر عملہ صفائی کا احتجاجتھانہ چوک میں کوڑا کرکٹ پھینک کر روڈ بلاک کر دی، مکمل ادائیگی کا مطالبہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تنخواہوں میں کٹوتی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ صفائی کا انوکھا احتجاج، تھانہ چوک میں کوڑا کرکٹ پھینک کر روڈ بلاک کر دی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ صفائی نے تنخواہوں میں مبینہ کٹوتی اور مکمل ادائیگی نہ ہونے کے خلاف تھانے والا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سڑک پر کوڑا کرکٹ پھینک کر روڈ بلاک کر دیا مظاہرین’’ساڈا حق اتھے رکھ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روزانہ تقریباً 12 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دینے کے باوجود پوری تنخواہ نہیں مل رہی جس سے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بقایا جات سمیت مکمل تنخواہیں ادا کی جائیں اور آئندہ کسی قسم کی کٹوتی بند کی جائے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر سینٹری ورکرز کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ شہر میں صفائی کا نظام متاثر نہ ہو واضح رہے کہ متعلقہ کمپنی کے پاس سینٹری ورکر اور مشینری بھی پوری نہیں جس پر متعلقہ افسران بھی اعلیٰ افسران کو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کے لئے متعدد رپورٹس بھیج چکے ہیں۔