گجرات:رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر کیلئے 20 کروڑ روپے کے عطیات
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر کیلئے فنڈ ریزنگ، 20 کروڑ سے زائد کے عطیات اکٹھے کئے گئے ،تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی ، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق تھے ۔
فنڈز دینے والوں میں امتیاز کوثر کے دوست نے 5 کروڑ، 25 لاکھ، صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر ایک کروڑ، بھائیوں کی طرف سے 50 لاکھ، خورشید فین کی طرف سے ایک کروڑ 20لاکھ، شیخ محمود 10 لاکھ، یاسر بحرین 6 لاکھ، کلیم گیلانی سی او لبرٹی 20 لاکھ روپے ، مبشر حسین 35 لاکھ روپے ، ندیم اختر ملہی 20لاکھ روپے ، بلال پرویز 10 لاکھ روپے اور دیگر کے عطیات شامل تھے ۔