گجرات چیمبر میں ای کامرس کے حوالے سے تربیتی سیمینار

گجرات چیمبر میں ای کامرس کے حوالے سے تربیتی سیمینار

گجرات چیمبر میں ای کامرس کے حوالے سے تربیتی سیمینارڈیجیٹل ادائیگی ، آن لائن مارکیٹنگ اور لاجسٹکس نے کاروبار آ سان بنا دیا :مقررین

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ای کامرس پر ٹریننگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں عثمان چغتائی ، سی ای او، ای کامرس والا نے حاضرین کو متعلقہ موضوع پر بریفننگ دی۔ سیشن میں محمد عمران وڑائچ ، ولید عارف ، مرزا اویس عرفان،سلمان بٹ ، ایگزیکٹو ممبران ، محمد منیر پشاوری ، علی انصر گھمن ، طارق بلال ملک، ثوبان ظہیر بٹ سابق صدور ، عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن ، کاشف منظور بٹ سابق نائب صدر ،خرم الطاف بھٹی سیکرٹری جمخانہ گجرات ، عمران مہدی، حمزہ شہریار سابق ایگزیکٹو ممبر ، مہر عبدلشکور، اور ممبران گجرات چیمبر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ای کامرس ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام، آن لائن مارکیٹنگ اور لاجسٹکس نے کاروبار کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور شفاف بنا دیا ہے ۔گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی بزنس کمیونٹی کے لیے ای کامرس، آن لائن مارکیٹنگ، امپورٹ، ایکسپورٹ پر متعدد آگاہی اور ٹریننگ سیشنز منعقد کر ا چکا ہے ۔عثمان چغتائی نے حاضرین کو موجودہ دور میں ای کامرس کی اہمیت پر بریفننگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں