کنزیومر پروٹیکشن ڈے 2026منانے کا فیصلہ
گجرات (نامہ نگار )کنزیومر پروٹیکشن ڈے 2026 بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل گجرات محمد فاروق نے ادارے کی کارکردگی اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر چیئرپرسن نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 255 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 14کیسز زیر سماعت ہیں۔