سیالکوٹ : مین بازار میں گارمنٹس کی دکان میں آگ لگ گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چوک شہیداں مین بازار میں گارمنٹس کی دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیورز نے بروقت کاروائی کر کے آگ کو مزید بڑھنے سے روک لیا۔
ریسکیو کی 2فائر وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیورز نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تنگ عمارت کے باعث دھواں پھیلنے سے آپریشن میں مشکل ہوئی آگ لگنے سے مالک دکان کے مطابق 3لاکھ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 4لاکھ مالیت کا۔سامان اور دکان سے ملحقہ عمارتوں اور بازار کو بچا لیا گیا۔ آگ دکان کے اوپر والی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔