گندگی یا تعمیراتی سامان پھینکنے پر 1سے 10لاکھ تک جرمانہ :اے سی ڈسکہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
تحصیل ڈسکہ کی حدود میں کسی بھی نجی، سرکاری یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ، ملبہ، تعمیراتی فضلہ یا کسی بھی قسم کی گندگی پھینکنا ممنوع ہے اگر کسی بھی نجی یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ یا ملبہ پایا گیا تو متعلقہ مالک اور ذمہ دار فرد کو موردِ الزام ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں ایک لاکھ روپے سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے مزید برآں متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔