ڈسکہ :دکان سے 16موبائل فون ، ہسپتال سے کاپر وائر چوری

ڈسکہ :دکان سے 16موبائل  فون ، ہسپتال سے کاپر وائر چوری

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )سرکل بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز، مویشی ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

منڈیکی گورائیہ میں رمضان کی موبائل شاپ سے دونامعلوم افراد 16موبائل فون اور 10لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ، سول ہسپتال ڈسکہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے تار اور تانبے کا پائپ چوری کر لیا گیا ۔ مندرانوالہ میں انیس رضا طیب کے میڈیکل سٹور سے 22ہزارروپے چوری ہوگئے ، چھانگی سائفن کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پراحسان اﷲ سے 31ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں