کامونکے :ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا

کامونکے :ٹریفک حادثہ میں  زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا

کامونکے (نامہ نگار ) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان دس روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 3فروری کے روز ٹبہ محمد نگر کا 30سالہ علی موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ چندا قلعہ پل پر مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے تصادم کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوندانوالہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں