گجرات :تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں 50کلو ممنوعہ پولی تھین بیگ ضبط

گجرات :تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں  50کلو ممنوعہ پولی تھین بیگ ضبط

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ ماجد اور ٹیم نے مجموعی طور پر 30انسپکشنز کیں جن میں سے 5مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

4نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے وصول کیا گیا۔پولی تھین بیگز کے خلاف خصوصی مہم کے تحت 10انسپکشنز کی گئیں اور 50کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں