چوری ،ڈکیتی کی 7 وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

چوری ،ڈکیتی کی 7 وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی 7 وارداتو ں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کچہری کے باہر روڈ پر کھڑی منصورانور کی موٹر سائیکل ،موضع جیٹھی کے میں محمد نعیم کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل وڈا باغ گھر کے باہر سے خان محمد کی موٹر سائیکل بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل پر لٹکے بیگ سے 2 عدد چیکس بک ، اے ٹی ایم کارڈ ، بھوپالوالہ میں قائم لواحقین کی اے ریفریجریشن ورکشاپ کے تالے توڑکر ایک عدد سروس پمپ ایک عدد ڈرل 2 عدد سٹیبلائزر ،موضع کوٹ بھگت میں حاجی سرفراز احمد کے ڈیرہ سے الیکٹرک موٹر ،ٹوکے کی چھریاں سمیت دیگر سامان نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں